راولپنڈی: ریلی نکالنے پر پی ڈی ایم کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی: ریلی نکالنے پر پی ڈی ایم کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی: اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کے خلاف ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم بڑے فیصلے کرنے جارہی ہے،8 دسمبر کو آر یا پار ہوگا: مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کے خلاف درج کیے جانے والے مقدمے میں ن لیگ اور جے یو آئی (ف) کے گیارہ رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ مقدمہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ریلی نکالنے کی وجہ سے درج کیا گیا ہے۔

وزیراعظم سے این آر او نہیں استعفیٰ چاہیے، قمرزمان کائرہ

مقامی پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق درج کیے جانے والے مقدمے میں سابق میر راولپنڈی اور سابق رکن قومی اسمبلی ملک ابرار کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ مقدمے کے متن میں درج  ہے کہ 150 افراد کی ریلی میں کورونا ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا گیا ہے۔

وزیراعظم کا پی ڈی ایم کو لاہور جلسے کی اجازت نہ دینے کا اعلان

مقامی پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ریلی کی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔


متعلقہ خبریں