سیاسی اجتماعات کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں، شبلی فراز

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سیاسی اجتماعات کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں۔

دباؤ میں آؤں گا نہ کسی کو این آر او دوں گا، وزیراعظم کا دوٹوک اعلان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اپوزیشن پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کارکنوں اور عوام کو ایندھن کے طور پراستعمال کررہی ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے الزام عائد کیا کہ  اپوزیشن رہنما گھروں میں پرآسائش ماحول میں قرنطینہ میں ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ اپوزیشن آخر کب تک معصوم عوام کی جانوں سے یوںہی کھیلتی رہے گی؟

حزب اختلاف کورونا جیسے معاملے پر سیاست نہ کرے، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کورونا سے اپنوں کو کھونے والے باشعورعوام انھیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے حالیہ اعداد و شمار تشویشناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اجتماعات کورونا پھیلانےکا سبب بن رہے ہیں۔

خدا کورونا کے بعد ہمیں اس لیڈرشپ سے بھی پناہ دے، فواد چودھری

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسوں کے بعد کورونا کیسز اور شرح اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعات کا انعقاد قانون اور ایس او پیز کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔


متعلقہ خبریں