کوروناویکسین: عوام میں اعتماد کیلیے ملکہ برطانیہ خوراک لیں گی

کوروناویکسین: عوام میں اعتماد کیلیے ملکہ برطانیہ خوراک لیں گی

لندن: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایجاد کردہ ویکسین پر عوام الناس کا اعتماد قائم کرنے کی خاطر ملکہ برطانیہ اوران کے خاوند شہزادہ فلپ بھی ویکسین لگوائیں گے۔

کورونا ویکسین: سابق امریکی صدور کیمرے کے سامنے خوراک لینے پہ تیار

مؤقر برطانوی اخبار میل آن سنڈے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے معمر شاہی جوڑے کو قومی امید ہے کہ انہیں کورونا سے  بچاؤ کی ویکسین استعمال کرتے دیکھ کر دیگر لوگ بھی اس کے استعمال میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔

برطانیہ کے شاہی خاندان کی جانب سے کیے جانے والے اعلان سے قبل سابق امریکی صدور بارک اوبامہ، جارج ڈبلیو بش اور بل کلنٹن کی جانب سے بھی اعلانات سامنے آچکے ہیں کہ وہ عوام الناس کا کورونا ویکسین پر اعتماد قائم کرنے کے لیے کیمروں کے سامنے ویکسین کا استعمال کریں گے۔

کورونا ویکسین منظور، برطانوی حکومت نے استعمال کی اجازت دے دی

عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق برطانیہ میں آئندہ ہفتے سے کورونا ویکسین کا بڑے پیمانے پر استعمال شروع کردیا جائے گا۔ برطانیہ کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن چکا ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق 94 سالہ ملکہ برطانیہ نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران اپنا زیادہ تر وقت قرنطینہ میں رہتے ہوئے ونڈسر میں گزارا ہے۔

ویکسین کے حصول کی دوڑ، غربا روندے جا سکتے ہیں: عالمی ادارہ صحت

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بکنگم پیلس کے ترجمان نے اس ضمن میں پوچھے جانے والے سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا ہے۔

کورونا ویکسین تیار کرنے والی فائزر کمپنی کو برطانیہ کی جانب سے چار کروڑ خوراکوں کا آرڈر پہلے ہی دیا جا چکا ہے۔

کورونا: جرائم پیشہ ویکسین کو نشانہ بنا سکتے ہیں، انٹرپول کا انتباہ

ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ کو ابتدائی مرحلے میں آٹھ لاکھ خوراکیں ملنے والی ہیں جس کے فوری بعد منگل سے ویکسینیشن کا آغاز کردیا جائے گا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں اس حوالے سے طے کی جانے والی ترجیحات کے تحت پہلے مرحلے میں کیئر ہومز میں مقیم عمر رسیدہ افراد کو ویکسین دی جائے گی جس کے بعد ان کی دیکھ بھال پر مامور افراد کو خوراک ملے گی۔

’ امریکی عوام کو کورونا ویکسین لگوانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا‘

برطانیہ میں تیسرے مرحلے کے دوران ان افراد کو خوراک دی جائے گی جن کی عمریں 80 سال سے زائد ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے تشویشناک صورتحال سے دوچار مریضوں کو بھی ترجیح بنیادوں پر ویکسین دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں