عوام ترقی چاہتے ہیں افراتفری نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام ترقی چاہتے ہیں افراتفری نہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں لاہور کی ترقی اور سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔ منتخب نمائندوں نے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کر رہے ہیں اور منتخب نمائندوں کی مشاورت سے عوامی مسائل حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ایجنڈا ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنا ہے جبکہ عوام ترقی چاہتے ہیں افراتفری نہیں لیکن بدقسمتی سے حزب اختلاف ملکی مفادات کو فراموش کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: جلسہ کرنے پر ن لیگ کے مرکزی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ رسوائی حزب اختلاف کا مقدر ہے جبکہ ہم منفی سیاست کا جواب عوام کی خدمت سے دیں گے اور زندہ دلان لاہور کو کرپٹ ٹولہ گمراہ نہیں کر سکتا۔


متعلقہ خبریں