سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی ملیشیا کے متعلق انتباہ جاری

سیاسی اورمذہبی جماعتوں کی ملیشیا کے متعلق انتباہی مراسلہ جاری

فائل فوٹو


وزارت داخلہ نے تمام صوبوں کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ بعض سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے اپنی اپنی ملیشیا بنا رکھی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ نیشنل ایکشن پلان کے پوائنٹ نمبر3اورآرٹیکل 256کی خلاف ورزی ہے۔ وزارت داخلہ نے قانون کی خلاف ورزی پر وارننگ بھی جاری کی ہے۔

صوبوں کو بھیجے گئے مراسلے میں درج ہے کہ مختلف جماعتوں کے ملیشیامسلح افواج جیسی وردی اور رینکس لگاتے ہیں۔ ان چیزوں پرکنٹرول نہ کیا گیا تو سیکیورٹی صورتحال سنگین ہوسکتی ہے۔

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اس معاملے سے ملک کا دنیا میں منفی تاثر ابھرے گا۔ ایسی تنظیمیں غلط مثال قائم کررہی ہیں۔

تمام صوبائی حکومتیں فوری اس بات کا نوٹس لیں، تمام صوبائی حکومتیں اس کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کریں۔ وفاقی حکومت اس معاملے میں ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہے۔


متعلقہ خبریں