آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: آسٹریلیا کے 4 کھلاڑی سرفہرست

icc

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق آسٹریلیا کے 2 بلے باز اسٹیو سمتھ اور ولسن نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق باولرز میں بھی آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی پہلی جبکہ نیل ویگنر کی دوسری پوزیشن ہے۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق پاکستانی بلے باز بابر اعظم کا 5واں نمبر جبکہ ٹاپ ٹین باولرز میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق آل راوَنڈرز میں بین اسٹوک کی پہلی جبکہ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈرز دوسرے نمبر پر جبکہ آسٹریلوی کھلاڑی مچل اسٹار کی پانچویں پوزیشن ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ نیوزی لینڈ میں قومی اسکواڈ کومینجڈ آئسولیشن چھوڑنےکی اجازت مل گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ویمنز کرکٹ چیمپیئن شپ، پی سی بی بلاسٹر پر جرمانہ

پی سی بی کے مطابق اسکواڈ میں شامل 51 ارکان کل کرائسٹ چرچ کی مینجڈ آئسولیشن چھوڑدیں گے۔ اسکواڈ مینجڈ آئسولیشن چھوڑ کر قریبی ہوٹل پہنچ جائے گا۔

مینجڈ آئسولیشن چھوڑنے کے بعد اسکواڈ پر کورونا ایس اوپیز لاگو نہیں ہوں گے۔ قومی اسکواڈ کی گزشتہ روزلی گئی کوروناٹیسٹ رپورٹ بھی منفی آئی ہے۔

نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کا آخری ہیلتھ چیک اپ کل ہوگا۔ ایک رکن آکلینڈ سے کوئنزٹاؤن میں اسکواڈ کو جوائن کرے گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے بھی تصدیق کی ہے کہ وزارت صحت کی منظوری کے بعد کل اسکواڈمینجڈآئسولیشن چھوڑ دے گا۔ کوئنز ٹاؤن میں ٹی20 اورٹیسٹ سیریز سے قبل ٹریننگ ہوگی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20کیلئے18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

ٹیم کی قیادت بابراعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔ سرفراز احمد اور حسین طلعت کی ٹی 20اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

محمد رضوان، حیدر علی، محمد حفیظ، افتخاراحمد، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد حسنین، حارث رؤف، شاہین آفریدی، عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف، عماد وسیم اور عبداللہ شفیق بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں