وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعیناتیاں چیلنج کرنے کیخلاف درخواستیں خارج

مولانا کے دھرنے اور احتجاج کیخلاف درخواست قبل از وقت ہے، عدالت

فائل فوٹو


اسلام آباد: عدالت نے وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتیاں چیلنج کرنے کے خلاف درخواستیں خارج کر دیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ستمبر کو فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

خیال رہے کہ درخواست گزار نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعیناتیاں چیلنج کی تھیں جن میں زلفی بخاری، مرزا شہزاد اکبر، یوسف بیگ، مرزا ندیم افضل چن، ڈاکٹر ظفر مرزا، ڈاکٹر معید یوسف، ندیم بابر، فردوس عاشق اعوان اور ثانیہ نشتر شامل تھے۔

عدالت کا نیب کو چوہدری برادران کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

اس کیس میں درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ وزیراعظم کے معاونین خصوصی کو وفاقی وزیر اور وزیر مملکت کا درجہ غیر قانونی قرار دیا جائے۔

عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ اس حوالے سے وزیراعظم اور کابینہ ڈویژن کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے اور نیب کو فریقین کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔


متعلقہ خبریں