لاہور جلسے سے نواز شریف کا خطاب فیصلہ کن ہو گا، رانا ثنا اللہ

لاہور جلسے سے نواز شریف کا خطاب فیصلہ کن ہو گا، رانا ثنا اللہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر استعفے دیے تو پھر بھول جائیں کہ ضمنی الیکشن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلسوں کا سلسلہ پرانا ضرورہے لیکن اس مرتبہ آر یا پار ہو گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ لاہور جلسے سے نواز شریف کا فیصلہ کن خطاب ہو گا۔

جعلی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات اجلاس کے بعد پی پی کے مرکزی رہنما قمر الزماں کائرہ سمیت پی ڈی ایم کے دیگر مقامی رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ جلسہ مینار پاکستان پر ہی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جب قیادت فیصلہ کرے گی تو استعفے ہوں گے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ استعفے دینے کے بعد ہمیں گھر نہیں جانا ہے۔

ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 13 دسمبر کو ہر صورت میں لاہور میں جلسہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تصادم کی صورت میں عمران خان ذمہ دار ہوں گے۔

ہم 13 دسمبر کو حکومتی کورونا کا علاج کریں گے، رانا ثنا اللہ

پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تمام پی ڈی ایم جماعتیں جلسے کے لیے تیار ہیں اور پورے ملک سے لوگ جلسے میں شرکت کے لیے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تابعداری کی سیاست نہیں چلے گی اورعوام کی بات ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جلسے میں کوئی رکاوٹ ڈالی تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 13 دسمبرکو پرامن طریقے سے عوام کو اپنے فیصلے کا حق دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مرضی کے الیکشن، نتائج اور تابعدار لوگوں کو بٹھانا نہیں چلے گا۔

عوامی مسائل کو حل نہیں کیا جا سکتا تو پھر تابعداری کا کیا فائدہ، مریم اورنگزیب

مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ  نے کہا کہ  11 دسمبر کو پی ڈی ایم کی صوبائی قیادت جلسےکی تیاری کا کام شروع کرے گی۔


متعلقہ خبریں