وزیراعلیٰ سندھ: محکمہ صحت میں میرٹ پہ بھرتیاں کرنیکی ہدایت

فائل فوٹو


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ صحت میں فوری طور پر میرٹ پہ ڈاکٹروں کی بھرتیاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خالی آسامیوں پر بھرتیاں شروع کریں، بلاول کی وزیراعلیٰ کو ہدایت

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ ہدایت اپنی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی۔ اجلاس میں وزیرصحت، پارلیمینٹری سیکریٹری، معاون خصوصی، سیکریٹری صحت، وی سی ڈاؤیونیورسٹی اور سیکریٹری پلاننگ نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ محکمہ صحت میں1120 میڈیکل افسران کا ریگولرائزیشن کا مسئلہ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فوری طور پر ریگولرائزیشن کامسئلہ حل کرنے کی بھی ہدایات دی۔

کورونا: سندھ میں 9 جولائی کے بعد سب سے زیادہ اموات

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ محکمہ صحت میں480 ڈاکٹروں کی بھرتی کا عمل مکمل ہونے والا ہے۔ انہیں آگاہ کیا گیا کہ صوبے کے محکمہ صحت میں 1303 ایم او، ڈبلیو ایم او اور گریڈ 17 کے ڈاکٹروں کی آسامیاں خالی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا دوران بریفنگ بتایا گیا کہ محکمہ صحت میں میڈیکل عملے کی بھی 808 آسامیاں خالی ہیں۔

الیکشن کمیشن: سندھ میں حلقہ بندی کا عمل مؤخر

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی 38 تعلقہ اسپتالوں کو ماڈل اسپتال بنایا جائے۔ صوبہ سندھ میں 105 تعلقہ اسپتال ہیں۔


متعلقہ خبریں