13 دسمبر کو گرتی ہوئی حکومت کو ایک دھکا اور دیں گے، مریم نواز

بہاولپور: مریم نواز نے نواز شریف کو ویڈیو کال کردی، لیکن کیوں؟

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تابعدار خان نے کہا ہے کہ جلسے کی اجازت دوں گا لیکن کرسیوں کی اجازت نہیں دوں گا۔

جعلی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ شاہدرہ کے عوام نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا ہے اور میں یہاں کے عوام کو 13 دسمبرکے جلسے میں شرکت کی دعوت دینے آئی ہوں۔

مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہوریوں کونہ جلسے کی اجازت کی ضرورت ہے اورنہ ہی کرسیوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور، نواز شریف کا تھا، ہے اور رہے گا۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف ظلم کے باوجود عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکومت آٹا،چینی، بجلی اورگیس چورحکومت ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ چاہے چورہو یا ڈاکوہو لیکن اس لیے نہیں نکال رہے ہیں کیونکہ بندہ ہاتھ جوڑکر تابعدارہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف عوام کے لیے تکالیف برداشت کرتا ہے مگر بندہ تابعدار نہیں ہے۔

لاہور جلسے سے نواز شریف کا خطاب فیصلہ کن ہو گا، رانا ثنا اللہ

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں کہ مجھےعوام لے کرآئے ہیں اورعوام ہی نکالیں گے۔ انہوں نے شرکا سے استفسار کیا کہ آپ کو پشاوروالی دھکا اسٹارٹ میٹرو چاہیے یا پھراورنج لائن ٹرین چاہیے؟

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں جس جلسے کی دعوت دینے آئی ہوں وہ 13 دسمبر کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13 دسمبر کو گرتی ہوئی حکومت کو ایک دھکا اور دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گو نیازی گو کا نعرہ 13 دسمبر کو مینار پاکستان پر لگائیے گا۔

ن لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا کہ چلڈرن اسپتال میں فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے 100 بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک نہیں چل رہا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ غریبوں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں۔

لاہورجلسہ: ہر شخص کے ہاتھ میں جھنڈا اور اس میں ڈنڈا ہوگا، کائرہ

ہم نیوز کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ ملک کا نظام چلانا ہے تو عمران نیازی کی حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جس کو اڑھائی سال کام کرنا نہ آیا تو وہ اگلے اڑھائی سال بھی کام نہیں کرپائے گا۔ شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راستے کھلے ہوں یا بند ہوں، 13 دسمبر کو سب نے آنا ہے۔


متعلقہ خبریں