وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سب کو ان فالو کر دیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سب کو ان فالو کر دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا شمار دنیا کے ان رہنماؤں میں ہوتا ہے جو ٹوئٹر پر فعال ہیں اور ٹوئٹر کے ذریعے بیانات دیتے رہتے ہیں۔

وزیراعظم ٹوئٹر پر اپنی پارٹی، خیراتی اسپتال اور پارٹی رہنماؤں کو فالو کرتے رہے ہیں تاہم اب ان کے اکاؤنٹ سے سب کو ان فالو کردیا گیا ہے۔

عمران خان دنیا بھر میں فیس بک پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے چوتھے سیاستدان

ان کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد ایک کروڑ انتیس لاکھ ہے۔ وزیراعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ جمائما کو بھی فالو کرتے رہے تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں فیس بک پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے چوتھے سیاستدان ہیں۔

سابق صدر باراک اوباما فیس بک پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے سیاستدان ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 5 کروڑ 60 لاکھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے ٹوئٹر فالورز ایک کروڑ ہو گئے

فیس بک پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے سیاست دانوں میں دوسرے نمبر پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ہیں جن کے ساڑھے 4 کروڑ فالوورز ہیں۔

تیسرا نمبر پر امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ہے، ان کے فیس بک فالوورز کی تعداد 3 کروڑ ہے۔


متعلقہ خبریں