وفاق: کراچی کو بڑے منصوبوں کیلیے 739 ارب روپے دینے کا فیصلہ

وفاق: کراچی کو بڑے منصوبوں کیلیے 739 ارب روپے دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاق نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کا فریم ورک منظوری کے لیے دوبارہ ای سی سی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتائی ہے۔

کراچی: ٹھیلے کو لٹنے سے بچانے کی کوشش، 13سالہ بچہ جاں بحق

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ تین برس میں کراچی کو بڑے منصوبوں کے لیے 739 ارب روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت فنڈز پی ایس ڈی پی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت تین سال میں فراہم کرے گی۔

کراچی: تجاوزات اور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی معاشی ٹیم نے نجی ہاؤسنگ اسکیم سے وصول جرمانےکی رقم کراچی پہ خرچ کرنے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی کے بے گھرافراد کی بحالی کا ٹاسک این ڈی ایم اے کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کیا کراچی میں واقعی دیسی انڈے فروخت ہو رہے ہیں؟

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ بے گھرافراد کی بحالی کے لیے فنڈز وفاقی حکومت دے گی جب کہ زمین حکومت سندھ فراہم کرے گی۔ ذرائع کے مطابق بےگھر افراد کے لیے کثیرالمنزلہ فلیٹس کی تعمیر کے منصوبے کے لیے فنڈز وفاق مہیا کرے گا۔


متعلقہ خبریں