تحریک حکومت کو گھر بھیج کر ہی ختم ہو گی، مریم نواز

ظاہر ہوتا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کتنی خوفزدہ ہے ؟ مریم نواز

فوٹو: فائل


لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تحریک حکومت کو گھر بھیج کر ہی ختم ہو گی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاہور جس طرح سے گزشتہ روز نکلا پوری دنیا نے دیکھا۔ عوام پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف اپنی نجات دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے جلسے سے حکومت کی جان نکلی ہوئی ہے۔ کیا کبھی سنا ہے کسی جلسے پر 3، 3 ہزار ایف آئی آر کاٹی گئی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم میں تمام آپشن زیر غور ہیں اور اس حوالے سے آج کا اجلاس اہم ہے۔ تحریک کو عوام لیڈ کر رہی ہے اور یہ عوام کو مشکلات سے نکالنے کی تحریک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کے اجلاس میں آج اہم فیصلے متوقع

انہوں نے کہا کہ تحریک حکومت کو گھر بھیج کر ہی ختم ہو گی۔ قانون اور آئین کی باتیں حکومت کو زیب نہیں دیتیں اور میں کسی حکومتی ترجمان کی باتوں کا جواب نہیں دینا چاہتی۔


متعلقہ خبریں