قیادت نے استعفوں کا فیصلہ کیا تو سب دیں گے، احسن اقبال


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ قیادت نے استعفوں کا فیصلہ کیا تو سب دیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت نے ابھی تک استعفوں کی ہدایات جاری نہیں کیں لیکن جب مرکزی قیادت نے استعفوں کا فیصلہ کیا تو سب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کرانا کوئی آسان بات نہیں ہے اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے فیصلوں پر پیپلزپارٹی عمل کرے گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم تمام سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایک طرف تنہا کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک حکومت کو گھر بھیج کر ہی ختم ہو گی، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے 2 پہیے ہوتے ہیں حکومت اور حزب اختلاف لیکن عمران خان اور حکومت یہ سمجھتے ہیں کہ وہ سب کچھ تنہا کرلیں گے۔


متعلقہ خبریں