اقتدار کی باری لینے والوں کو عوام کی باری پسند نہیں آ رہی، شبلی فراز


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اقتدار کی باری لینے والوں کو عوام کی باری پسند نہیں آ رہی۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کرپٹ مافیا کے اجلاس میں لوٹی دولت کے تحفظ کے ایجنڈے پر غور ہو گا۔ پاکستان ڈیمو کریٹک (پی ڈی ایم) اجلاس میں ملک میں شرانگیزی کے ایجنڈے پر غور ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ موروثی مفادات میں جکڑے جتھےعوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا منصوبہ بنائیں گے کیونکہ اقتدار کی باری ہر بار لینے والوں کو عوام کی باری پسند نہیں آ رہی۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ادویات، آٹا اور چینی چوروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ جبکہ شہبازشریف کے خلاف اب تک کچھ ثابت نہیں ہو سکا لیکن آٹا، چینی چوروں کی ترجیح شہباز شریف کے خلاف مقدمات بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ٹیبل پر پاکستان کو ترقی دینے کی کوئی فائل نہیں اور سلیکٹڈ جب کرسی پر بیٹھتا ہے تو ٹیبل پر شہباز شریف کی فائل ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں