انتظامیہ نے مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں پانی چھوڑ دیا


لاہور:  ضلعی انتظامیہ نے مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں پانی چھوڑ دیا ہے جہاں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) 13 دسمبر کو جلسہ کرنے جارہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کی انتظامی کمیٹی جب مینار پاکستان پینچی تو انتظامیہ نے صبح سے ہی گراؤنڈ میں پانی چھوڑ دیا تھا۔

مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں پانی چھوڑنے پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ “حکومت کے پاؤں اکھڑ گئے ہیں اور جان نکل چکی ہے۔ یہ نا صرف تابعدار خان کا خوف ہے بلکہ حکومت ختم ہونے کا یقین ہے۔ وہ جانتا ہے وہ جا رہا ہے۔ انشاءاللّہ جلسہ بھی ہو گا اور حکومت گھر بھی جائے گی۔ باقی انتظار کیجیے !”

دوسری جانب لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں پانی چھوڑنے کے معاملہ پر پی ایچ اے انتظامیہ نے ن لیگ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ معمول کے مطابق پارک میں لگی گھاس کو پانی دیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ایچ اے  یاسر گیلانی کے مطابق  گریٹر اقبال پارک میں روزانہ کی بنیاد پر گھاس کو سرسبز کرنے کے لیے پانی چھوڑ دیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو گریٹر اقبال پارک اور مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔


متعلقہ خبریں