کابینہ اجلاس: اپوزیشن عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے، وزیراعظم



اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے باوجود اپوزیشن کے جلسوں پرتشویش کا اظہار کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 17 نکاتی ایجنڈے پر غور جب کہ 16 نکات کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے اموات اور پھیلنے کی شرح پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پروزیراعظم نے پی ڈی ایم جلسوں سے متعلق حکومتی پالیسی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے۔ ہم انہیں روکیں گے نہیں بلکہ انہیں عوام کے سامنے ایکسپوز ہونے دیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے معاملے پر بحث ہوئی۔

جس دن سے ہماری پارلیمنٹ شروع ہوئی ہے، اپوزیشن بولنے ہی نہیں دیتی، عمران خان

وزیراعظم نے فرانس کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر مسلم امہ سے مشاورت کا ٹاسک وزیرخارجہ کو سونپ دیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں لاپتہ افراد کے معاملے پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیر آئی ٹی امین الحق نے لا پتہ افراد کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھاتے ہوئے بتایا کہ 2016 میں اغوا کارکن شاہد کلیم کی پر اسرار موت ہوئی، یہ معاملہ بہت سنجیدہ ہے۔

پی ڈی ایم بڑے فیصلے کرنے جارہی ہے،8 دسمبر کو آر یا پار ہوگا: مریم نواز

وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کارکن کی لاش ملنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرداخلہ اعجاز شاہ کو معاملہ کی تحقیقات کی ہدایت کر دی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایم کیو ایم نے کراچی ٹرانسفارمیشن اجلاس میں نہ بلانے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

رہنما ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کہ اتحادی جماعت کو کراچی ٹرانسفارمیشن اجلاس میں بلایا جانا چاہئے تھا۔

جس پر وزیراعظم نے انہیں یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ کی شرکت ہونی چاہیے تھی،آئندہ بلایا جائے گا۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے ایجنڈے میں شامل متعدد تعیناتیوں،  کے پی ٹی کے چیئرمین اور ایم ڈی ہاوَس بلڈنگ فنانس کمپنی کی بھی منظوری دی۔


متعلقہ خبریں