سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ


کراچی: ملک میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے اضافے سے ایک لاکھ 11 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1115 روپے اضافے سے  95 ہزار 422 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ 300 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کم ہو کر 94 ہزار 307 روپے ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا اختتام مندی کے رجحان پر ہوا ہے۔

منگل کے روز اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 13 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 101 پوائنٹس پر ہوا۔

آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42 ہزار 233 پوائنٹس جب کہ کم ترین سطح 41 ہزار 948 پوائنٹس رہی۔


متعلقہ خبریں