پی ڈی ایم استعفیٰ،استعفیٰ کھیلے گی، دے گی نہیں: بابر اعوان

ہم 25 مئی کو نہیں بھولیں گے، سب کو حساب دینا ہو گا، بابر اعوان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیربرائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم استعفیٰ، استعفیٰ کھیلے گی لیکن دے گی نہیں۔

31 دسمبر تک اراکین پارلیمنٹ استعفے جمع کرادیں گے، فضل الرحمان

ممتاز ماہر قانون بابر اعوان نے ہم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ جس نے استعفے دینے ہیں وہ اسپیکر کے پاس کیوں نہیں جاتا ہے؟

پاکستان پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں وفاقی کابینہ کا حصہ رہنے والے بابر اعوان نے کہا کہ پی پی 1985 والی غلطی کبھی نہیں دہرائے گی۔

اپوزیشن نے استعفے دیئے تو ضمنی الیکشن کرا دیں گے، وزیراعظم

سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے کہا کہ سندھ اسمبلی توڑنے پرعوام پی ڈی ایم کے فیصلے کو سنجیدہ تصورکریں گے۔

کنونشن میں گو نوازگو کے نعرے لگنا عوام کی آواز ہے، فردوس عاشق

وزیراعطم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ استعفیٰ دینے کا شوق پورا کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کہتا ہے کہ خالی نشستوں پر انتخابات کرائے جائیں۔


متعلقہ خبریں