بلاول کو رکن اسمبلی علی حیدر گیلانی نے استعفیٰ بھیج دیا

بلاول کو رکن اسمبلی علی حیدر گیلانی نے استعفیٰ بھیج دیا

ملتان: پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی نے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھجوا دیا ہے۔

31 دسمبر تک اراکین پارلیمنٹ استعفے جمع کرادیں گے، فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ملتان کے صوبائی حلقے پی پی -211 سے منتخب رکن اسمبلی ہیں۔

پی ڈی ایم استعفیٰ،استعفیٰ کھیلے گی، دے گی نہیں: بابر اعوان

سید علی حیدر گیلانی نے اپنے استعفے کی بابت اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی دی ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام اراکین پارلیمنٹ 31 دسمبر تک اپنے استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرادیں گے۔

اس بات کا اعلان پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سربراہی اجلاس کے اختتام پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔

حکومت کے پاؤں اکھڑ گئے ہیں، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی کی جانب سے استعفے پیش کیے جانے کا سلسلہ پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔

ن لیگ کے ایم این اے و ایم پی اے افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کی جانب سے استعفے اپنی قیادت کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔

لاہورجلسہ: ہر شخص کے ہاتھ میں جھنڈا اور اس میں ڈنڈا ہوگا، کائرہ

سرگودھا سے تعلق رکھن ےوالے لیگی ایم این اے چوہدری حامد حمید نے بھی اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں