سندھ پولیس: بڑے پیمانے پر افسران کی تقرریاں اور تبادلے

سندھ پولیس  کے متعدد سینئر افسران کا صوبے سے تبادلہ

فائل فوٹو


کراچی: سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر افسران کی تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں، ایس پی اور ایس ایس پی کی سطح پر ہونے والے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالسلام شیخ کو ایس ایس پی حیدرآباد، عدیل چانڈیو کو ایس ایس پی سیکیورٹی اسپیشل برانچ کراچی تعینات کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی سرفراز نواز کو کراچی کے ضلع سٹی میں تعینات  جبکہ غلام مرتضیٰ تبسم کو ایس ایس پی ضلع وسطی کراچی لگا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے متاثرہ سندھ پولیس افسر انتقال کر گئے

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عارف اسلم راوَ کو ایس ایس پی اے سی ایل سی، اعجاز احمد شیخ کو ایس ایس پی دادو جبکہ ڈاکٹر فرخ رضا کو اے آئی جی لیگل تعینات کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18کے افسر زبیر نذیر کو ایس ایس پی ساوتھ  کراچی تعینات کردیا گیا۔ ڈاکٹر سمیرنور کو ایس ایس پی قمبر شہداد کوٹ تعینات کردیا گیا ۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عمران قریشی ایس پی انویسٹی گیشن ملیر،شمیل ریاض اے آئی جی ویلفیئر، شاہ جہاں لاشاری ایس پی عمر کوٹ، شہلا قریشی اے آئی جی اسٹیبلشمنت کراچی، فدا حسین  کو کیماڑی جبکہ سوہا عزیز تالپور کو ایس ایس پی ویسٹ کراچی تعینات کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں