کوہلی کی ہوشیاری امپائرز نے نہ مانی


آسٹریلیا کے سابق کپتان مارک ٹیلر نے  بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد میتھیو ویڈ کیخلاف رویو کی اپیل مسترد کرنے پر  امپائرز کی تعریف کی ہے۔ 

بھارت اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران بھارت نے آسٹریلوی بلے باز ویڈ کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی جو امپائر نے مسترد کر دی۔

بعد ازاں اسٹیڈیم میں موجود اسکرین پر ری پلے دیکھنے اور رویو کا مقررہ وقت گزرنے کے بعد ویرات کوہلی نے ایمپائر سے رویو کا مطالبہ کر ڈالا جسے امپائر نے نہ مانا۔

مارک نکولوس کی آل فارمیٹ ورلڈ الیون میں بابراعظم شامل، کوہلی غائب

اسکرین پر چلنے والے ری پلے میں دیکھا گیا کہ 49 رنز پر موجود ویڈ ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو سکتے تھے۔

ویرات کوہلی نے اپیل مسترد ہونے پر گراؤنڈ میں موجود دونوں امپائروں سے الجھنا شروع کر دیا۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کو گیارہ رنز سے شکست دے دی ہے۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان مارک ٹیلر نے اس واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امپائرز نے بالکل درست فیصلہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا کہ وکٹ کیپر کے ایل راہول اور اور باولر دونوں نے ایل بی ڈبلیو پر رویو کرنے میں دلچسپی کا اظہار نہیں کیا تھا۔


متعلقہ خبریں