ریل گاڑی کا سفر اختتام پذیر: ملکہ برطانیہ نے شاہی جوڑے کا استقبال کیا

ریل گاڑی کا سفر اختتام پذیر: ملکہ برطانیہ نے شاہی جوڑے کا استقبال کیا

لندن: برطانوی شہزادہ ولیم اوران کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن شاہی ریل گاڑی کا سفر کرکے واپس پہنچ گئے ہیں۔ ملکہ برطانیہ کے چہرے پر شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کو دیکھ کر مسکراہٹ بکھر گئی۔

ہم نیوز نے برطانوی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہزادہ ولیم اورکیٹ مڈلٹن کا رائل ٹرین کا سفر اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

برطانیہ میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع

ذرائع ابلاغ کے مطابق ونڈسرکیسل کے مقام پرملکہ برطانیہ نے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کا استقبال کیا۔

برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے دورے میں ساتھ  دینے والے رضاکاروں اورکارکنوں کا شکریہ  بھی ادا کیا گیا۔

کوروناویکسین: عوام میں اعتماد کیلیے ملکہ برطانیہ خوراک لیں گی

ذرائع ابلاغ کے مطابق ملکہ برطانیہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو دیکھ دیکھ کر مسکراتی رہیں۔


متعلقہ خبریں