بریک ڈانس بطور کھیل تسلیم: اولمپکس کا حصہ بن گیا

بریک ڈانس بطور کھیل تسلیم: اولمپکس کا حصہ بن گیا

جنیوا: عالمی کمیٹی برائے اولمپکس (آئی او سی) نے بریک ڈانسنگ کو بطور کھیل تسلیم کرتے ہوئے اسے آئندہ سمر اولمپکس کا حصہ بنا دیا ہے۔

ٹوکیو اولمپکس2021کیلئے نئے قواعدوضوابط کا اعلان

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی او سی کے صدر تھامس باک کا کہنا ہے کہ 2024 پیرس اولمپکس میں چار نئے کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے۔

پیرس اولمپکس 2024 میں بریک ڈانسنگ کے ساتھ ساتھ سرفنگ، اسٹیک بورڈنگ اور اسپورٹس کلمبنگ بھی شامل کیے گئے ہیں۔

ٹوکیو اولمپکس آئندہ سال جولائی میں کرانے کا اعلان

آئی او سی نے کھیلوں کے قواعد و ضوابط میں تبدیلی کی ہے۔ تبدیلی کے تحت مقامی شہر کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ مقامی سطح پر مقبول کھیل کا انتخاب کرکے اسے اولمپکس میں شامل کر سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں