امریکہ: پہلے سیاہ فام ریٹائرڈ جنرل وزیر دفاع نامزد

افغان فورسز کی جنگی حکمت عملی: امریکی سیکریٹری دفاع نے بتادی

واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے سیاہ فام ریٹائرڈ جنرل کو وزیر دفاع نامزد کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی نومنتخب صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ جنرل آسٹن موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خاص اہلیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنرل آسٹن نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں بےمثال قیادت اور کمان کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا جوہری سائنسدان کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

واضح رہے کہ توثیق ہونے کی صورت میں لائیڈ آسٹن پہلے افریقی نژاد وزیر دفاع ہوں گے۔ جنرل آسٹن عراق، افغانستان، یمن اور شام میں امریکی فوج کی جنگی کمانڈ کر چکے ہیں۔ جنرل لائیڈ آسٹن 2016 میں امریکی فوج سے ریٹائرڈ ہوئے۔


متعلقہ خبریں