کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، اسد عمر


اسلام آباد: وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جائزہ اجلاس میں کورونا صورتحال اور اقدامات پر تفصیلی غور ہوا ہے اور کل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا اقدامات پر دنیا پاکستان کی مثال دے رہی تھی اور قوم کی صحت کی ذمہ داری این سی او سی کو دی گئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر کورونا صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔ اکتوبر میں ہمیں کورونا کا پھیلاؤ بڑھتا ہوا نظر آ رہا تھا اور کورونا کے مجموعی کیسز میں اضافہ بھی ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بدقسمتی سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ حکومت نے ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے پر پابندی لگائی جبکہ بندشوں سے تعلیمی اداروں کا نظام اور روزگار متاثرہوا۔ عوامی اجتماعات کی پابندی کے فیصلے پر بھی عملدرآمد نہیں ہو رہا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے حکومت نے اہم اور مشکل فیصلے کیے جبکہ پاکستان میں سینکڑوں کی تعداد میں ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکسٹائل میں بہتری کیلئے حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑے، شہباز گل

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں بھر پور جمہوریت کا نظام ہے جو عوامی کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہوتا ہے، جمہوری نظام اس لیے نہیں ہوتا کہ عوام کی زندگی خطرے میں پڑے لیکن اگر بہتر فیصلے نہ کیے گئے تو ایسا نہ ہو کہ ہمیں مزید سیکٹرز بند کرنے پڑیں کیونکہ کورونا وبا کوئی مذاق نہیں یہ ایک عالمی مسئلہ ہے۔


متعلقہ خبریں