سندھ : کورونا سے مزید 18 افراد جاں بحق


کراچی: سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 18 افراد جاں بحق جب کہ 2 ہزار تین متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 89 ہزار 687 ہو گئی ہے جب کہ 3 ہزار 99 اموات ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے 749 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 92 وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے 1720 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 465 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں5ماہ بعدکورونا کا سب سے بڑا وار

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 60 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور یہ مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 547 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق کورونا کے مزید 2 ہزار 963 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 26 ہزار 142 تک پہنچ چکی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 72 ہزار 271 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 45 ہزار 324 زیر علاج ہیں۔


متعلقہ خبریں