سیالکوٹ: وزیراعظم نے 17 ارب کے ترقیاتی منصوبے اور یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اپوزیشن فوج کے خلاف بھارت کی زبان استعمال کر رہی ہے، وزیراعظم

سیالکوٹ: وزیراعظم عمران خان نے  سیالکوٹ میں 17 ارب کے ترقیاتی منصوبوں اور یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

ترقیاتی مصوبوں میں صاف پانی کی سپلائی، سالڈویسٹ مشینری، سیوریج کے بڑے منصوبے اور تفریحی پارکس کی بحالی شامل ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں نئے ٹیوب ویلز کی  تنصیب، فلٹریشن پلانٹساوو رہیڈٹینک اور پرانے ٹیوب ویلزکی مرمت وبحالی بھی شامل ہے۔ واٹر سپلائی پراجیکٹ کا منصوبہ 2022 میں مکمل ہوگا۔

وزیراعظم نے 14 ارب کی لاگت سے سیالکوٹ یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔ سیالکوٹ یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی 7 سال کی مدت میں مکمل ہوگی۔

سیالکوٹ یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی چین،آسٹریلیا اوراٹلی کی یونیورسٹیوں سے منسلک ہوگی۔ یونیورسٹی نوجوانوں کو عالمی معیارکےمطابق انجینئرنگ کے شعبوں میں تعلیم فراہم کرے گی۔

اس سے قبلسیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم سمجھتی ہے حکومت بٹن دبائے گی اور تبدیلی آ جائے گی۔

مزید پڑھیں: جس دن سے ہماری پارلیمنٹ شروع ہوئی ہے، اپوزیشن بولنے ہی نہیں دیتی، عمران خان

انہوں نے کہا کہ نئی حکومت سے قوم امید لگا لیتی ہے کہ ترقیاتی کام جلد ہوں گے،  پیسہ عوام کا ہوتا ہے اور جلد بازی میں اشتہارات پر پیسہ لگائے جاتے ہیں تاکہ عوام میں تاثر قائم ہو کہ حکومت کام کر رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سیالکوٹ کا شہر بغیر کسی پلان کے پھیلتا جا رہا ہے جس سے سیوریج سمیت دیگر مسائل جنم لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ شہروں کے لیے ماسٹر پلان بنائیں کیونکہ آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے، اگر زرعی زمین پر شہر بننا شروع ہو جائیں تو اناج کی قلت ہو جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ صوبے میں عوامی فلاح کیلئے اقدامات پر وزیراعلیٰ پنجاب کو مبارکباد دیتا ہوں،عثمان بزدار بڑے شہروں میں ترقیاتی منصوبے لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ شہر کیلئے جامع منصوبہ مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کریگا، شہروں کا سیوریج سسٹم بہتر بنانے کی ضرورت ہے،ماسٹر پلان بننے سے شہروں میں صحیح معنوں میں تبدیلی آئے گی۔


متعلقہ خبریں