چین نے بھارت کیساتھ مشترکہ یادگاری ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ منسوخ کر دیا


بیجنگ: چین نے بھارت کے ساتھ مشترکہ یادگاری ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ منسوخ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق چین کے اسٹیٹ پوسٹ بیورو نے رواں سال اپریل میں دو طرفہ تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر یادگاری ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

چینی فوج نے 10روز قبل لاپتہ ہونے والے 5 بھارتی شہریوں کو رہا کر دیا

ٹکٹ پر چین کے گانسو صوبے کی مگاؤ غاروں کی تصاویر شائع کی جانی تھیں جو دونوں ممالک میں ثقافتی اشتراک کو ظاہر کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ رواں لداخ کے سرحدی تنازعے میں دونوں ملکوں میں کشیدگی اور بیس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سے چین بھارت تعلقات میں تناؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

چین نے بھارت پر واضح کیا تھا کہ وہ موجودہ صورتحال کو سمجھنے میں کوئی غلطی نہ کرے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں وارننگ دی تھی کہ بھارتی سرحدی دستوں نے لائن آف ایکچول کنٹرول کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جان بوجھ کر چینی افسروں اور فوجی جوانوں کو اشتعال دلایا دلا جا رہا ہے جو مسلح تصادم اور انسانی جانوں کی ہلاکت کا سبب بن رہی ہے۔

چین نے کہا ہے کہ وہ اپنی سرحدی خودمختاری کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گا۔

 


متعلقہ خبریں