پاک، چین مشترکہ فضائی مشق”شاہین نہم” کا آغاز


اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ فضائی مشق”شاہین نہم” کا آغاز ہو گیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مشق کا انعقاد پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئربیس پر ہو رہا ہے۔ چینی فضائیہ کا دستہ ہوا بازوں، ایئرڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے پر مشتمل ہے۔

پاکستان اور چین ہر معاملے پر ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں، آرمی چیف

ڈپٹی چیف آف ایئراسٹاف آپریشنزایئروائس مارشل وقاص احمد سلہری نے مشقوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ چینی فضائیہ کےاسسٹنٹ چیف آف اسٹاف میجرجنرل سن ہانگ بھی تقریب کاحصہ تھے۔

ترجمان کے مطابق فضائی مشقوں سے دوطرفہ فضائی افواج کے مابین عسکری تعاون کو فروغ ملے گا۔


متعلقہ خبریں