جنوری 2021 کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ  ہو گا، میاں افتخار حسین

پی ٹی آئی کو دعوت دے رہے ہیں، اے پی سی میں شرکت کرے، میاں افتخار حسین

پشاور: پی ڈی ایم کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ 13 دسمبر کو جلسہ شیڈول کے مطابق لاہور میں ہو گا۔

ہمارا راستہ روکا گیا تو ہم نیا راستہ بنا لیں گے، مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ لاہور کے جلسے میں آئندہ کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنوری 2021 کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ  ہو گا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا کہ اس وقت پی ڈی ایم کی ساری توجہ 13 دسمبرکے جلسے پر مرکوزہے،

پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا کہ لاہور کے جلسے کے انعقاد میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔

پی ڈی ایم قیادت کی بیٹھک: مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے میں ناکام

انہوں نے کہا کہ جلسہ گاہ کو تالاب میں تبدیل کردیا گیا ہے لیکن جلسہ ہر قیمت پر مینار پاکستان پہ ہی ہو گا۔

اے این پی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا کہ اس وقت گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے مثال دی کہ ڈی جے بٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق میاں افتخار حسین نے کہا کہ لاہور جلسہ روکنے کے لیے تمام کارروائیاں کی جا رہی ہیں لیکن ہم جلسہ ضرور کریں گے۔

لاہور: پی ڈی ایم جلسے کا منتظم ڈی جے بٹ گرفتار

پی ڈی ایم کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو نہ پہلے تسلیم کیا ہے اور نہ آئندہ تسلیم کریں گے۔


متعلقہ خبریں