بھارت: زمین کی کھدائی کرتے کسان کی قسمت کھل گئی


بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے پنا میں غریب کسان کی قسمت اس وقت کھلی جب زمین کھودنے پر اسے قیمتی ہیرا مل گیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق دو سو روپے میں لیز پر لی گئی زمین پر فصل بونے کے لیے کھدائی کرتے ہوئے کسان کو 14 کیرٹ کا ہیرا مل گیا جس کی مالیت 1 کروڑ 2 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

کسان کا کہنا ہے کہ رقم سے وہ بچوں کو اچھی تعلیم دلوائے گا تاکہ وہ زندگی میں آگے بڑھ سکیں۔

ابوظہبی میں مقیم پاکستانی راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

یاد رہے کہ رواں سال اکتوبر میں متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے شہر ابوظہبی میں مقیم پاکستانی کے نام قرعہ اندازی میں انعام نکل آیا اور وہ راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔

پاکستانی شہری محمد حسن نے قرعہ اندازی میں دس لاکھ ڈالرز جیت لیے جو پاکستانی کرنسی میں انعام کی مالیت سولہ کروڑ چالیس لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اڑتالیس سالہ محمد حسن نے یہ رقم دبئی میں ایک انعامی سکیم  میں جیتی۔  ’دبئی ڈیوٹی فری ملینیئم میلین ایئر اینڈ فائنسٹ سرپرائز ڈرا‘ کی تقریب بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ہال میں ہوئی۔ جس میں محمد حسن لاکھوں ڈالر کے مالک بنے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری نے 7 اکتوبر 2020 اور دوسری بار 10 ستمبر کو لاٹری خریدی تھی۔

مزید پڑھیں: چاند کیلئے کمپیکٹ ٹوائلٹ ڈیزائن کریں اور انعام پائیں


متعلقہ خبریں