ایل او سی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، دو جوان شہید

ڈی جی ایم اوز نے بنیادی معاملات اور خدشات حل کرنے پر اتفاق کیا۔

فائل فوٹو


راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ فائرنگ کے باعث پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے ہیں۔

بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف، مسلح افواج الرٹ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے دوجوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق جام شہادت نوش کرنے والوں میں پاک فوج کے لانس نائیک طارق اور سپاہی ظروف شامل ہیں۔

ایل او سی کی خلاف ورزی، پاکستان کا بھارت سے احتجاج

آئی ایس پی آر کے سربراہ کے مطابق بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کھوئی رٹہ سیکٹر پر کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ: خواتین بچوں سمیت 11 شہری زخمی

ڈی جی آئی ایس پی ار میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا بڑا جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں