پاکستانیوں نے 2020 میں سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟گوگل نے بتادیا

پاکستانیوں نے 2020 میں سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟گوگل نے بتادیا

اسلام آباد: پاکستان میں 2020 کے دوران گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش (سرچ) کیا گیا؟ گوگل نے حسب روایت سرچ کے اجتماعی رحجانات کو مدنظر رکھتے ہوئے فہرست ترتیب دی ہے۔

گھر بیٹھے کمانے کیلئے گوگل کی نئی ایپ متعارف

گوگل کےمطابق تلاش کے حوالے سے جو فہرست ترتیب دی گئی ہے اس میں اجتماعی رحجانات کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔

گوگل کے پاس موجود اعداد و شمار کے حوالے سے پاکستان میں گزشتہ سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی کرکٹ کے موضوع پرسب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

گوگل میپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

گوگل کے مطابق 2020 کے دوران پاکستانیوں نے سب سے زیادہ جو سرچ کیا وہ درج ذیل ٹی وی پروگرام اور فلمیں ہیں۔

1. ارطغرل (Ertugrul)

2. میرے پاس تم ہو

3. منی ہیسٹ(Money Heist)

4. بگ باس 14

5. مرزاپور سیزن 2

6. دیوانگی

7. میرا دل میرا مسافر

8 کورولش عثمان (Kuruluş: Osman)

9. عہد وفا

10. جوکر (Joker)

گوگل کے مطابق پاکستانیوں نے 2020 کے دوران عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے حوالے سے بھی بہت چھان بین کی۔ اس دوران پاکستانی زیادہ تر کورونا کے حوالے سے جو سائٹس دیکھتے رہے، وہ یہ تھیں۔

1. تھینک یو کورونا وائرس ہیلپرز

2.کورونا وائرس ٹپس

3.کورونا وائرس اپڈیٹ

4. ورلڈومیٹرز

5. کورونا کیسز

6. پاکستان میڈیکل کونسل

7.(کوارنٹین )قرنطینہ

8. Covid-19

9.Symptoms of Coronavirus

10. کورونا وائرس ویکسین

پاکستانیوں نے 2020 میں وقوع پذیر ہونے والے واقعات اور خصوصی دن کے حوالے سے جو سرچ کیے وہ ترتیب وار درج ذیل ہیں۔

1.امریکی انتخابات

2. لیپ ڈے

3. انٹرنیشنل ویمنز ڈے

4. آسٹریلیا فائر

4. گلگت بلتستان الیکشن 2020ء

5. بیروت بلاسٹ

6. موٹروے حادثہ (Motorway Incident)

7. کبڈی ورلڈ کپ 2020

8. انڈر 19 ورلڈ کپ

Khabib vs Gaethje .9

گوگل کے اعداد و شمار کے مطابق 2020 میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے Gadgets یہ ہیں۔

1. Huawei Y9a

2. Infinix Note

3. Vivo v20

4. iPhone 12

5. Infinix Hot 9

6. Oppo f17 Pro

7. Vivo s1

8. Vivo y20

9. Vivo y51

10. Huawei Y6p


متعلقہ خبریں