پاکستان میں کورونا سے مزید 56 اموات


اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 56 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 3 ہزار 138 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہزار 603 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 280 تک پہنچ چکی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 74 ہزار 301 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 46 ہزار 376 زیر علاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 265 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 99، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 439، اسلام آباد میں 348، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 171 اور آزاد کشمیر میں 183 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 33 ہزار 695، خیبر پختونخوا میں 50 ہزار 762، سندھ میں ایک لاکھ 89 ہزار 687، پنجاب میں ایک لاکھ 25 ہزار 250، بلوچستان میں 17 ہزار 604، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 517 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 765 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.16 فیصد ہوگئی

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.9 فیصد ہو گئی۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح 17.39 فیصد ہے۔

این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 18.43 فیصد ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں 10.83 فیصد، بلوچستان میں 11.62، گلگت بلتستان میں 2.68، اسلام آباد 6.16، خیبر پختونخوا 11.29 اور  سندھ میں 11.47  فیصد تک ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.42 ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 5.47، راولپنڈی میں 11.26 فیصد ہوگئی۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 16.2، کوئٹہ میں 6.19 اور میرپور میں کیسز کی شرح 22 فیصد تک آگئی۔


متعلقہ خبریں