سال2020 میں گوگل پر سرچ کی جانیوالی شخصیات کی فہرست

سال2020 میں گوگل پر سرچ کی جانیوالی شخصیات کی فہرست

فائل فوٹو


سرچ انجن گوگل نے دنیا میں2020 کے دوران سب سے سرچ کی جانیوالی شخصیات کی فہرست جاری کر دی ہے۔

گوگل کے مطابق تلاش کے حوالے سے جو فہرست ترتیب دی گئی ہے اس میں اجتماعی رحجانات کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔

امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن سرفہرست ہیں جن کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ہے۔ گوگل کی فہرست میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اون دوسرے نمبر پر ہیں۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اون کے متعلق یہ بھی سرچ کیا گیا کہ ان کی موت کی تاریخ کیا ہے۔ سب زیادہ سرچ کم جونگ ان کو کورونا وائرس ہونے کے متعلق کی گئی۔ شمالی کوریا کے سربراہ کی موت کے حوالے سے اپریل اور مئی2020 کے درمیان سب سے زیادہ سرچ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:جوبائیڈن: گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی شخصیت

سرچ انجن گوگل کی فہرست میں بورس جانس تیسرے نمبر پر ہیں۔ لوگوں نے گوگل پر بورس جانسن کو کورنا وائرس اور لاک ڈاؤن کے حوالے سرچ کیا۔

امریکہ کی نومتخب نائب صدر کامیلا ہارث اس فہرست میں چوتھے نمبر ہیں۔ پانچویں نمبر پر امریکی اداکار ٹام ہینکس ہیں۔

سیاہ فام امریکی جیکب بلیک بھی سب زیادہ سرچ کی جانیوالی شخصیات میں شامل ہیں۔ 29سالہ اس نوجوان کو کواگست2020 میں پولیس افسر نے بچوں کے سامنے سات گولیاں ماری تھیں۔

امریکی ریپ گلوکار کانیے ویسٹ اس فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں۔ انہوں نے امریکی الیکشن2020 میں صدر کا الیکشن بھی لڑا لیکن وہ جیت نہیں سکے۔

گیسلین میکسویل آٹھویں نمبر پر ہیں۔ امریکی گلوکا آگسیٹ السینا نویں اور  کار ڈرائیور ریان نیومن گوگل سرچ انجن کی فہرست میں 10ویں نمبر پر ہیں۔


متعلقہ خبریں