بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی مہذب معاشروں کی پہچان ہے، عثمان بزدار

کورونا: وزیراعلیٰ پنجاب صحتیاب نہیں ہو سکے، رپورٹ پھر مثبت آگئی

فائل فوٹو


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی مہذب معاشروں کی پہچان ہوتی ہے۔

ایک بیان میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دی ہیں مگر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بسنے والے برسوں سے حقوق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دین اسلام انسانی حقوق کاعلم بردار ہے اور پاکستان میں ہر شہری کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوام ترقی چاہتے ہیں افراتفری نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ انسانی حقوق کی پاسداری نہ کرنے والے معاشرے تباہ ہو جاتے ہیں، بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی مہذب معاشروں کی پہچان ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آج ہمیں ہر شہری کے انسانی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ عوام ترقی چاہتے ہیں افراتفری نہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں لاہور کی ترقی اور سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔ منتخب نمائندوں نے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کر رہے ہیں اور منتخب نمائندوں کی مشاورت سے عوامی مسائل حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ایجنڈا ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنا ہے جبکہ عوام ترقی چاہتے ہیں افراتفری نہیں لیکن بدقسمتی سے حزب اختلاف ملکی مفادات کو فراموش کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: جلسہ کرنے پر ن لیگ کے مرکزی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ رسوائی حزب اختلاف کا مقدر ہے جبکہ ہم منفی سیاست کا جواب عوام کی خدمت سے دیں گے اور زندہ دلان لاہور کو کرپٹ ٹولہ گمراہ نہیں کر سکتا۔


متعلقہ خبریں