اسپین: چڑیا گھر کے 4 شیروں میں کورونا وائرس کی تشخیص


میڈرڈ: اسپین کے شہر بارسلونا کے چڑیا گھر میں 4 شیروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ویٹرینری حکام نے بتایا کہ 3 مادہ شیروں زالا، نیما اور رن رن جبکہ ایک نر شیر کیومبی میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

جانوروں کی رکھوالی کرنے افراد نے شیروں میں کورونا کی علامات کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد ان کے ٹیسٹ کیے گئے جو مثبت نکلے ہیں۔

چڑیا گھر کے دیگر جانوروں کے ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں جن کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ جس کے بعد اب چڑیا گھر کے ملازمین کا بھی کرونا ٹیسٹ کروایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2020، پاکستان میں سب سے زیادہ کیا سرچ ہوا ؟ آپ بھی جانیں

واضح رہے کہ چند دن پہلے نیویارک کے چڑیا گھر کے ایک شیر کو کورونا وائرس ہوا تھا جس کے چرچے دنیا بھر میں جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں