پاکستانیوں کی سرچ میں ماروی سرمد سرفہرست، حلیمہ سلطان بھی شامل

پاکستانیوں کی سرچ میں ماروی سرمد سرفہرست، حلیمہ سلطان بھی شامل

فائل فوٹو


دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے سال2020 کے آخر میں ایسی10 شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جن کو پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

گوگل کے مطابق تلاش کے حوالے سے جو فہرست ترتیب دی گئی ہے اس میں اجتماعی رحجانات کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔

سال2020 کے دوران گوگل پر پاکستان میں سب سے زیادہ سماجی کارکن ماروی سرمد کو سرچ کیا گیا۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر معروف اداکارہ عظمیٰ خان ہیں۔

امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کو بھی پاکستان میں بہت سرچ کیا گیا اور فہرست میں ان کا نمبر تیسرا ہے۔ پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ اس فہرست میں چوتھے اور حریم شاہ5 ویں نمبر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں نے 2020 میں سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟

ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک کو بھی پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے سرچ کیا اور وہ اس فہرست میں6ویں نمبر ہیں۔ اداکار فلک شبیر7، عاصم اظہر8 نمبر پر ہیں۔

ترک ڈرامے ارطغرل میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اسرا بیلگیچ بھی اس فہرست میں شامل ہیں اور ان کا نمبر9واں ہے۔ گوگل کی فہرست میں پاکستانی اداکارہ سارہ خان کا دسواں نمبر ہے۔

گوگل کے مطابق 2020 کے دوران پاکستانیوں نے سب سے زیادہ جو سرچ کیا وہ درج ذیل ٹی وی پروگرام اور فلمیں ہیں۔

1. ارطغرل (Ertugrul)

2. میرے پاس تم ہو

3. منی ہیسٹ(Money Heist)

4. بگ باس 14

5. مرزاپور سیزن 2

6. دیوانگی

7. میرا دل میرا مسافر

8 کورولش عثمان (Kuruluş: Osman)

9. عہد وفا

10. جوکر (Joker)


متعلقہ خبریں