ماہرہ اور فواد خان کی فلم  ’نیلوفر‘ کی شوٹنگ مکمل

ماہرہ اور فواد خان کی فلم  ’نیلوفر‘ کی شوٹنگ مکمل

فوٹو: فائل


اسلام آباد: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور ورسٹائل اداکار فواد خان نے اپنی نئی آنے والے فلم ’نیلوفر‘ کی شوٹنگ مکمل کرا دی۔

اداکارہ ماہرہ خان نے فواد خان کے ساتھ شوٹنگ کے دوران کھینچی گئی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

تصاویر کے ساتھ ماہرہ خان نے فلم میں نبھائے جانے والے کردار کے لیے اپنی پسندیدگی ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنی روح کا ایک حصہ تمہارے ساتھ چھوڑے جارہی ہوں، میری پیاری نیلوفر میں تمہیں بہت یاد کروں گی‘۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم، ماہرہ اور ایمن خان ایشیا پیسیفک کے بااثر ترین اسٹارز میں شامل

ماہرہ نےمزید لکھا کہ ’اس فلم کیلئے ٹیم کے ہررکن نے دل لگا کر کام کیا، مجھ سےاس چیز کیلئے مزید انتظار نہیں ہو رہا کہ آپ سب ہماری محنت اور محبت کو جلد اپنی اسکرین پردیکھیں، آمین‘۔

فلم ’نیلوفر‘ قاسم محمود نے پروڈیوس کی ہے اور فواد کی نگرانی میں عمار رسول نے اس کی ہدایتکاری کی ہے۔ امید کی جا رہی تھی کہ اس فلم کی شوٹنگ پہلے ہی مکمل ہو جائے گی تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے شوٹنگ کو روک دیا گیا تھا۔

ماہرہ خان اور فواد خان کی جوڑی اس پراجیکٹ کیلئے تیسری بار اکٹھی ہوئی ہے، اس سے قبل دونوں سُپرہٹ ڈرامہ سیریل ” ہمسفر” میں نظر آئے تھے جبکہ اس جوڑی کی فلم ’مولا جٹ‘ مکمل ہونے کے بعد ریلیز کی منتظرہے۔


متعلقہ خبریں