پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 101 پوائنٹس کا اضافہ


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کا اختتام تیزی کے رجحان پر ہوا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 101 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 42 ہزار 305 پوائنٹس پر بند ہوا

آج اسٹاک مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42 ہزار 441 پوائنٹس رہی جبکہ کاروبار کے دوران مارکیٹ کی کم ترین سطح 42 ہزار 119 پوائنٹس رہی۔

گزشتہ روز  اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 102 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 202 پوائنٹس پر ہوا تھا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42 ہزار 350 پوائنٹس جب کہ کم ترین سطح 42 ہزار 30 پوائنٹس رہی تھی۔

 بدھ کو کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی تھی

فاریکس ڈیلرز کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے کمی سے 160 روپے 49 پیسے کا ہو گیا تھا۔

خیال رہے کہ اسٹاک ایکسچینج فراڈ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 82 گواہان کی فہرست تیار کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں تندور کی روٹی 20 روپے کی ہو گئی

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق نیب کی جانب سے پیش کردہ فہرست میں گواہان میں ایس ای سی پی، اسٹاک ایکسچینج، بینکنگ ماہرین، متاثرین سمیت نیب اہلکار بھی شامل ہیں۔

نیب ریفرنس کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے نام پر 75 افراد سے 4 کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ ہوا۔ ملزم پاکستان میں غیر قانونی بزنس کر رہا تھا اور متاثرہ افراد کو جال میں پھنسایا۔

نیب کے مطابق ملزم نے لوگوں کو کہا کہ وہ ایک لاکھ انویسٹ کرنے پر 10 فیصد ماہانہ منافع دے گا جس کے بعد ایک شکایت گزار نے ملزم کو 10 لاکھ روپے جمع کروائے لیکن کچھ نہیں ملا۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ شکایت گزاروں کو ابھی تک ان کی اصل رقم بھی واپس نہیں ملی۔

نیب پراسیکیورٹر حارث قریشی کے مطابق ملزم نے 400 سے زائد افراد سے فراڈ کیا لیکن نیب سے صرف 75 افراد نے رجوع کیا، ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں اور وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔


متعلقہ خبریں