جیالے گھروں سے نکلیں اور لوگوں کو جلسہ گاہ لائیں، بلاول بھٹو

عوامی نمائندوں کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، بلاول

لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنان سے کہا ہے کہ جیالے گھروں سے باہر نکلیں اور لوگوں کو جلسہ گاہ لے کر آئیں۔

ہمارا راستہ روکا گیا تو ہم نیا راستہ بنا لیں گے، مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز کو انتہائی ذمہ دارذرائع نے بتایا ہے کہ انہوں نے لاہور پہنچنے کے بعد بلاول ہاؤس میں منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 13 دسمبرکومینارپاکستان پر منعقد ہونے والے جلسے کو ہرصورت میں کامیاب بنانا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ جیالے گھروں سے باہرنکلیں اورلوگوں کو جلسہ گاہ  لے کرآئیں۔

جعلی حکومت کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13 دسمبرکے جلسے نے حکمرانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔


متعلقہ خبریں