ریحام خان نے معروف کاروباری شخصیت انیل مسرت سے معافی مانگ لی


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے معروف کاروباری شخصیت انیل مسرت کے خلاف الزام لگانے کے معاملے پر برطانوی عدالت میں ان سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔

ریحام خان کی جانب سے 6 دسمبر 2019 کو جاری کی گئی ویڈیو میں الزام لگایا تھا گیا تھا کہ معروف کاروباری شخصیت اور عمران خان کے قریبی دوست سمجھے جانے والے انیل مسرت پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کو خفیہ طور پر خریدنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

ریحام خان نے پراپرٹی ٹائیکون انیل مسرت سےمتعلق کہے گئے ریمارکس پر معافی مانگی ہے. ریحام خان نے 6 دسمبر 2019 کو اپنے یوٹیوب چینل سے انیل مسرت پر لگائے گئے تمام الزامات واپس لے لیے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت کو عمران خان کے خلاف بولنے کا کوئی حق نہیں ، ریحام خان

ریحام خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے الزامات والی ویڈیو کو بھی چینل سے ختم کر دیا ہے۔ ریحام خان نے کہا ہے کہ اگرانیل مسرت کی ذات، کاروبار یا خیراتی کاموں کونقصان پہنچا ہو تو وہ اپنے ریمارکس پر معذرت خواہ ہیں۔ اور مستقبل میں کبھی اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دوں گی۔

ایک نیوز ویب سائٹ کے مطابق انیل مسرت نے  ریحام خان کی جانب سے معافی کی اپیل کو قبول کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ انیل مسرت وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوستوں میں شمار ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں