اسامہ آپریشن کے لئے اسرائیل نے خفیہ معلومات دیں، سابق سی آئی اے سربراہ کا دعویٰ

اسامہ آپریشن کے لئے اسرائیل نے خفیہ معلومات دیں، سابق سی آئی اے سربراہ کا دعویٰ

امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق سربراہ جان بریینن نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے قتل میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی سے ملنے والی معلومات کو بھی استعمال کیا گیا تھا۔

مزید پڑھی: پاکستان اسامہ کے بارے میں لاعلم تھا،امجد شعیب

اسرائیل کے مؤقر اخبار ’ہیرٹز‘ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ اسکائپ پر دییے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کا خاتمہ امریکی آپریشن تھا لیکن اس میں اسرائیل کی خفیہ معلومات بھی شامل تھیں۔

سابق امریکی صدر بارک اوبامہ کے دور میں امریکی سی آئی اے کی سربراہی کرنے والے جان بریینن نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل کے وزیراعطم نیتن یاہو نے سیاست کو نیا انداز دیا۔

انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کے ’اوصاف‘ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ با اصول اور بااخلاق شخص ہرگز بھی نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو موقع پرست سیاستدان ہیں اورنہایت چالاک بھی ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کے داماد کشنر نے ’نیا اسرائیلی نقشہ‘ پیش کردیا

اسرائیلی اخبار کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں امریکی سی آئی کے سابق سربراہ جان برینن نے کہا کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو فلسطین کے دو ریاستی حل میں اپنا مفاد نظر آتا تو وہ اس پر اب تک عمل پیرا بھی ہو چکے ہوتے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی آبادکاری کا منصوبہ بھی اسرائیل کی دائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے بنایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے اسی منصوبے کو متحدہ عرب امارات اور بحرین سے تعلقات قائم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا۔

مزید پڑھیں: نیتن یاہو، کرسی یا جیل؟

سابق امریکی صدر بارک اوبامہ کی بھی گزشتہ دنوں منظر عام پر آنے والی کتاب میں ایبٹ آباد آپریشن کے حوالے سے متعدد باتیں شامل کی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں