اسپیس ایکس کمپنی کا خلائی جہاز تجرباتی پرواز کے دوران گر کر تباہ


معروف نجی امریکی کمپنی اور خلائی مشن اسپیس ایکس کی جانب سے خلا میں بھیجا گیا راکٹ تجرباتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں لانچ پیڈ سے اڑنے کے ساتھ افگی تک پہنچنے کے بعد   دیوہیکل خلائی جہاز گرنا شروع ہوا اور زمین پر واپس آنے والے کنٹرول گلائڈ پر آگرا۔

زمین پر گرنے سے پہلے  خلائی جہاز میں آگ لگ گئی، تاہم  راکٹ پر کوئی شخص سوار نہیں تھا۔

ڈیٹا کے حصول کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے اسپیس کمپنی کا کہنا ہے کہ اسٹار شپ راکٹ چاند اور مریخ پر انسانی بستیاں بسانے کیلئے مستقبل میں کام آئے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار شپ راکٹ کی ٹیسٹ فلائٹ کے متعلق تخمینہ تھا کہ وہ 41 ہزار فٹ کی بلندی تک جائے گا، تاہم یہ تجربہ کامیاب نہیں ہوسکا۔

مزید پڑھیں: ناسا اور سپیس ایکس کا تاریخی خلائی مشن شروع

خیال رہے کہ خلائی مشن اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایلون مسک (Elon Musk) نے  گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ وہ 2050 تک 1 ملین لوگوں کو مریخ پر پہنچائیں گے جس کے لیے وہ ایک دن میں سو لوگوں پر مشتمل تین پروازیں مریخ روانہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ جب مریخ پر شہر بس جائے گا تو وہاں کے افراد کو ایک دوسرے سے رابطے کی ضرورت ہو گی۔ مصنوعی سیارہ مریخ پر رہنے والوں کے لیے نہ صرف انٹرنیٹ پہنچائے گا بلکہ یہ ٹیم سیارے کے زمین کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ایک پُل کا کام کرے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ سیارہ مریخ پر 10 لاکھ افراد کو بسانے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ مریخ پر انٹرنیٹ فراہم کرنے کے لیے سیارے کے گرد سیٹلائیٹ بھی چھوڑا جائے گا۔


متعلقہ خبریں