مراکش نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا ہے، امریکی صدر کا اعلان


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ مراکش حالیہ دنوں میں اسرائیل کو تسلیم کرنے پررضامندی ظاہر کردی ہے۔ مراکش اس طرح اسرائیل کو تسلیم کرنے والا چوتھا عرب ملک بن گیا ہے۔

امریکہ و اسرائیل کے خلائی مخلوق سے رابطے: ٹرمپ کو دی ہدایت

امریکی صدر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل اور مراکش کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

دبئی فلائی: پہلی کمرشل پرواز اسرائیل میں اتر گئی

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس تعلق کے قیام سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ قدم مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے ہی کی ویب سائٹ پر یہ اطلاع بھی دی ہے کہ امریکہ نے اس کے جواب میں مغربی صحرائے صحارا پر مراکش کی خودمختاری تسلیم کر لی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا سعوی عرب کا خفیہ دورہ

متحدہ عرب امارات نے رواں برس اگست میں اسرائیل سے تعلقات قائم کیے تھے۔ دونوں ممالک  نے اعلان کیا تھا کہ وہ تعلقات کو معمول پر لائیں گے۔

بحرین نے بھی 15 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے یو اے ای کے ساتھ مل کر معاہدے پر دستخط کردیے تھے۔

متحدہ عرب امارات اور بحرین، دوسرے اور تیسرے عرب ممالک ہیں جنہوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کیے ہیں۔

ابوظہبی: اتحاد ایئرویز اسرائیل کے لیے روزانہ اڑانیں بھرے گی

مصر( براعظم افریقہ میں شامل ہے) اور اردن بالترتیب 1979 اور 1994 میں اسرائیل کے ساتھ امن معاہدات پر دستخط کرچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں