افغانستان: خاتون صحافی کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

افغانستان: خاتون صحافی کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

کابل: افٹانستان میں ایک خاتون صحافی کو قتل کردیا گیا ہے۔ خاتون صحافی ملالہ میوند کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ صبح اپنے گھر سے دفتر جا رہی تھیں۔

افغانستان: سابق خاتون صحافی کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

امریکہ کے مؤقر نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ملالہ میوند جلال آباد میں مقامی ٹی وی چینل سے بحیثیت نیوز کاسٹر وابستہ تھیں۔

افغانستان کے ذرائع ابلاغ کےمطابق مقامی انعکاس ریڈیو اور ٹی وی نے بتایا ہے کہ ان کے ادارے سے وابستہ خاتون صحافی کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولیاں ماریں تو وہ ان کے ڈرائیورمحمد طاہر کو بھی لگیں جس پر وہ بھی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبے کے گورنر کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ جلال آباد کے علاقے گولئی ارابن میں مقامی وقت کے مطابق صبح سوا سات بجے پیش آیا تھا۔

افغانستان میں مزید دو صحافی قتل

افغان خاتون صحافی کے قتل کی ذمہ داری تاحال کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔ افغانستان میں گزشتہ کچھ عرصے سے ذرائع ابلاغ سے وابستہ صحافیوں اور کارکنان پر حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ ہفے ریڈیو آزادی سے منسلک الیاس دائے کو جنوبی ہلمند میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں قتل کردیا گیا تھا۔

دنیا کو بھارتی مظالم دکھانے والی صحافی مسرت زہرا کو اعلیٰ اعزاز دیدیا گیا

کابل میں کیے گئے ایک دھماکے میں طلوع نیوز کی سابق خاتون نیوز کاسٹر یاما سیاوش بھی قتل ہوئی تھیں۔


متعلقہ خبریں