برطانیہ: حاملہ خواتین کو کورونا ویکسین نہ لگانے کا فیصلہ

فائل فوٹو


برطانیہ میں حاملہ خواتین کو کورونا ویکسین نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ماہرین کےمطابق ویکسین سے حاملہ خواتین کو نقصان کا کوئی ثبوت نہیں۔ کورونا ویکسین نہ دینے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا کہ ٹرائل میں حاملہ خواتین کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین پر ویکسین کے اثرات کا مشاہدہ نہیں کیا گیا اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے انہیں کورونا ویکسن نہ دی جائے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں برطانیہ کا6واں نمبر ہے اور وہاں17لاکھ87 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ63ہزار82 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

برطانیہ پہلا ملک ہے جس نے کورونا کی ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا ہے۔ برطانوی ادارہ صحت نے شہریوں کو خبردار کیا جن افراد کو الرجی رہ چکی ہے وہ ویکسین نہ لگوائیں۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع

طبی عملے میں شامل دو ارکین کو ویکسین لگانے سے الرجی کی شکایت سامنے آئی تھی۔ برطانیہ دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے فائزر ویکسین کا استعمال شروع کیا ہے اور سب سے پہلے عمر رسیدہ افراد اور طبی شعبے سے وابستہ ملازمین کو ویکسین دی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک انسان کو محفوظ کرنے کے لیے ویکسین کی کم از کم دو خوراک دینی ضروری ہو گی۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین دستیاب ہونے کے باوجود لوگوں کو کورونا ایس او پیز کا خیال رکھنا ہوگا۔ ماسک پہننا، سماجی فاصلے کا خیال، کورونا کے ٹیسٹ اور متاثرہ افراد کو قرنطینہ کرنے کا عمل جاری رہنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں