کورونا سے بچاؤ کے لیے ڈائپر پہننے کی تجویز

کورونا سے بچاؤ کے لیے ڈائپر پہننے کی تجویز

چینی ایئر لائن کمپنیوں کے فضائی عملے کو کورونا سے بچانے کے لیے ڈائپر پہننے کی تجویز دی گئی ہے۔

چین کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق نئی جاری کردہ گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ فضائی عملہ پرواز کے دوران ’ناگزیر حالات‘ کے علاوہ ٹوائلٹ کا استعمال نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا کورونا وائرس پر دوبارہ قابو پانے کا دعویٰ

فضائی عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ڈسپوز ایبل ڈائپرز کا استعمال کریں۔ ہدایات کا اطلاق ان ممالک اور خطوں پر ہو گا جہاں کورونا وائرس کی انفیکشن کی شرح زیادہ ہے۔

فضائی عملے کو مکمل پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ (پی پی ای) کٹ پہننے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ کٹ میں ماسک، دستانے، عینک، کرونا سے بچاؤ کرنے والا لباس اور جوتوں کے کور شامل ہیں۔

ان گائیڈ لائنز کا اطلاق ایسے علاقوں کی پروازوں پر کیا گیا ہے جہاں کورونا کا انفیکشن ریٹ ایک ملین آبادی میں پانچ سو افراد سے زیادہ ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7 کروڑ 7 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 15 لاکھ 88 ہزار 348 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 91 لاکھ 48 ہزار مریض صحتیاب ہو چکے اور ایک کروڑ 98 لاکھ 81 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 2 لاکھ 99 ہزار 692 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 60 لاکھ 39 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 222 اور 97 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 79 ہزار 801 اور 67 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔


متعلقہ خبریں