مریم نواز سمیت 200 ن لیگی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج

فوٹو: فائل


لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز سمیت 200 ن لیگی رہنماؤں کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق مریم نوازکے خلاف گزشتہ روز ریلی نکالنے پر تھانہ لوہاری گیٹ، گوالمنڈی، مزنگ اوراچھرہ میں مقدمات درج ہیں۔

مقدمے میں ایس اوپیزکی خلاف ورزی، اشتعال انگیزتقاریراور دیگردفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرہوٹل مالکان کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا جنہوں نے مریم نوازاوردیگرلیگی رہنماؤں کو کھانا فراہم کیا تھا۔

پولیس نے کورونا ایس  او پیز کی خلاف ورزی ، روڈ بلاک، اشتعال انگیز تقاریر کی دفعات کے تحت  مقدمہ درج کیا۔

لاہوری گیٹ تھانے مین مقدمہ پٹواری ملک مبشر کی درخواست پر درج کیا گیا۔  مقدمے میں ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے والے عبدالرحمان کو بھی نامزدکیا گیا ہے۔

لیگی رہنما  کامران کاشف گجر محمد طارق اور محمد جاوید کو نامزد کیا گیا ہے۔ مزنگ تھانے میں مقدمہ مریم نواز  لیگی رہنما سمیت دو سو سے زائد کارکنوں کے خلاف درج ہے۔  پولیس نے مقدمہ پٹواری شاہ نواز کی درخواست پر در ج کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مینار پاکستان پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے قبل مریم نواز کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی جانب سے ریلی نکالی گئی تھی۔

ریلی کا آغاز جاتی عمرہ سے ہوا،ریلی میں ن لیگ کی دیگر قیادت سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔


متعلقہ خبریں